۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 367086
28 مارچ 2021 - 17:28
مولانا سید نجیب الحسن زیدی

حوزہ نیوز ایجنسی

مجھے تکلیف ہوتی ہے 
بہت تکلیف ہوتی ہے 
مرا دل خون روتا ہے
 بہت تکلیف ہوتی ہے
مجھے افسوس ہوتا ہے
 بہت تکلیف ہوتی ہے
میں جب ہندوستاں کی کیفیت کو دیکھتا ہوں تو
مرا دل ڈوب جاتا ہے
مجھے تکلیف ہوتی ہے

یہاں پر کم نہیں توحید کے پیرو مگر الحاد یہ کیسا
کہ ہر انساں مگن خود میں اسے مطلب ہے بس خود سے
فقط مطلب کا ہے رشتہ، نہیں رشتہ کسی سے کچھ
نہیں اقدار سے مطلب
شکم سیری ہی مقصد ہے
کوئی مرتا ہے مرنے دو 
فقط خود سے ہی مطلب ہے
کسانوں کی ہری فصلیں کہیں پر  سوکھ جاتی ہیں
کوئی ان کی مشقت پر
 صلہ انکو نہیں دیتا
کہیں ہے بھوک و پیاس اتنی
 کہ کھیتی کرنے والے لوگ
گلے میں ڈال کر پھانسی کا پھندا جھول جاتے ہیں
کہیں  بے حسی اتنی 
کہ ماوں کے شکم میں 
لڑکیوں کو مار دیتے ہیں
کہیں غربت میں فاقے ہیں
 ،کہیں مجبور روتے ہیں
کہیں ہے جہیز کی لعنت 
کہیں ہے بچہ مزدوری
کہیں ہیں کھوکھلے رشتے
کہیں رشتوں میں ہے دوری
کہیں نفرت کے کانٹے ہیں
کہیں الفت ہے منھ زوری
کہیں جھگڑے زبانوں کے کہیں نسلوں کی باتیں ہیں
کہیں معیار دولت ہے
کہیں معیار ذاتیں ہیں
کہیں لپٹی ہوئی رسموں میں جاہل زندہ لاشیں ہیں
کہیں ہے فقر و ناداری کہیں مزدور سے نفرت
کہیں بچے ترستے ہیں ملے ماں باپ کی الفت
کہیں نیلام ہوتی دکھتی ہے انسان کی عزت
مجھے افسوس ہوتا ہے بہت تکلیف ہوتی ہے
مرا دل خون روتا ہے بہت تکلیف ہوتی ہے
 
ہیں شرمندہ کہ آقا آپ کو تکلیف ہوتی ہے
معافی چاہتے ہیں
 آپکو تکلیف ہوتی ہے
یہ  وعدہ کرتے ہیں ہم آپ کو تکلیف نہ دیں گے
یہ وعدہ کر تے ہیں ہم  آپکو غم 
اور نہ دیں گے
اجالا ملک میں اپنے کریں گے 
علم و حکمت سے
جئیں گے اس زمانے
 میں شرف سے اور عزت سے
بدل دیں گے ہم اپنا 
دور اپنے بل پہ محنت سے

ہر اک مظلوم کی آغوش بن کر کے جئیں گے ہم
کسی بھی فرد کو دردو مصیبت میں مچلنے ہم نہیں دیں گے
ہم اپنے خلق و خو سے مسکنِ دل میں جگہ لیں گے
چلیں گےحق کی رہ پر زیست کا عنواں بدل دیں گے

از قلم: مولانا نجیب الحسن زیدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .